Tuesday, May 21, 2019

یہ کس کے آنسوؤں نے اس نقش کو مٹایا(urdu poetry)

یہ کس کے آنسوؤں نے اس نقش کو مٹایا 
جو میرے لوح دل پر تو نے کبھی بنایا 

تھا دل جب اس پہ مائل تھا شوق سخت مشکل 
ترغیب نے اسے بھی آسان کر دکھایا 

اک گرد باد میں تو اوجھل ہوا نظر سے 
اس دشت بے ثمر سے جز خاک کچھ نہ پایا 

اے چوب خشک صحرا وہ باد شوق کیا تھی 
میری طرح برہنہ جس نے تجھے بنایا 

No comments:

Post a Comment

پاکستانی کون کون سے ٹیکس دیتے ہیں؟

پاکستان میں عمومی تاثر یہی ہے کہ ملک میں ٹیکس  دینے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ دو روز قبل قوم کے نام اپنے ایک ’اہم‘ پیغام میں وزی...